لوگ چوروں کوبچانے کیلئے نہیں نکلیں گے ، عندلیب عباس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما عند لیب عباس نے کہاہے کہ لوگ دھرنے والوں کے ساتھ نہیں آئیں گے کیونکہ لوگ چوروں بچانے کیلئے نہیں نکلیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ لوگ دھرنے والوں کے ساتھ نہیں آئیں گے کیونکہ لوگ چوروں بچانے کیلئے نہیں نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے یہ بات کی ہے کہ پرانے ادوار کی طرح نہیں ہوگا کہ رشتہ داروں کومحکموں میں بھر دیںبلکہ نوکر ی میرٹ پر ملے گی اور اس جگہ ملے گی جہاں پر ضرورت ہوگی ۔
عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ن لیگ کوپتہ ہے کہ دو بندے ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے ، اگر لوگ ان کے ساتھ ہوں تو یہ خود کیوں نہ دھرنا کریں ؟