وزیراعظم عمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت اور افہام و تفہیم کے داعی بن کر ابھر رہے ہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصیبرائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظمعمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت اور افہام و تفہیم کے داعی بنکر ابھر رہے ہیں، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اورتاریخی روابط استوار ہیں، سعودی عرب اور پاکستان نے آزمائش کی ہر گھڑیمیں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعواننے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے سعودیعرب کا دورہ کیا ہے جس میں سعودی قیادت سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہتعلقات، عالمی و علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعواننے کہا کہ باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ولی عہد شہزادہمحمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے مزید مضبوط ہوئے۔