اس دفعہ حکومت اور پارلیمنٹ نہیں بلکہ نظام جائے گا ، مظہر عباس

اس دفعہ حکومت اور پارلیمنٹ نہیں بلکہ نظام جائے گا ، مظہر عباس
اس دفعہ حکومت اور پارلیمنٹ نہیں بلکہ نظام جائے گا ، مظہر عباس

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ دھرنے اور آزادی مارچ کا فیصلہ بہت بچگانہ ہے ، اس دفعہ حکومت اور پارلیمنٹ نہیں جائیں گی بلکہ نظام جائے گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ دھرنے اور آزادی مارچ کا فیصلہ بہت بچگانہ ہے ، اس کاآخری نتیجہ کیا نکلے گا؟ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ حکومت اور پارلیمنٹ نہیں جائیں گی بلکہ نظام جائے گا اور اس کے نتیجے میں کیا ہوگا ؟ کیا عمران خان نامقبول ہوجائیں گے ، اس کا نتیجہ ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں کہ ایسا ہونے سے عوام کی ہمدردیاں بڑھ جاتی ہیں۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ وزرا تکلیف دہ صورتحال پیدا کررہے ہیں ، 400اداروں کو بند کرنے کا مطلب پچاس ہزار لوگوں کوبیروز گار کرناہے ، یہ خودد ہی اپنے خلاف ایک بیانیہ بنارہے ہیں۔ پتہ نہیں یہ کرنا کیا چاہ رہے ہیں؟

مزید : قومی