میونسپل ایڈ منسٹریشن شمالی وزیرستان کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر) میونسپل ایڈمنیسٹریشن شمالی وزیرستان کے ملازمین نے تنخواہوں کی کی عدم ادائیگی اور متعلقہ محکمہ میں انتظامی سٹاف کی غیر موجودگی کے حوالے سے اعلی ٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج تحریک کرچلائنگے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ممتاز خان نے دیگر ملازمیں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کئے ہے جبکہ آپریشن ضرب کے بعد تمام ادارے کھل چکے تھے اور انکے تنخواہیں بھی باقائدگی سے ملتی ہیں جبکہ ہمیں پچھلے چار سالوں سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعدد بار اعلیٰ حکام کو درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ ہمارے آفس میں پی جی ایف آفیسر،ٹی ایم اور اکانٹنٹ تک نہیں ہے جسکی وجہ سے ہمیں مختلف مسائل درپیش ہے اور ہمارا پنشن بھی دس سالوں سے بند ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے میونسپل کمیٹی کے ملازمیں کی تنخواہیں بحال کی جائے اور کمیٹی اافس میں متعلقہ سٹاف تعینات کیا جائے واضح رہے کہ میونسپل ایڈمنیسٹریشن شمالی وزیرستان کے ملازمین نے بعدازاں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔