گورنمنٹ کنٹریکٹر ز لوئر دیر کا بقایاجات کی عدم ادائیگی پر عدالت رجوع کا فیصلہ

گورنمنٹ کنٹریکٹر ز لوئر دیر کا بقایاجات کی عدم ادائیگی پر عدالت رجوع کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) گور نمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن لو ئر دیر نے صوبائی حکومت کے ذمہ 3 ارب روپے بقا یا جات عدم ادائیگی پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا ملاکنڈ ڈویژن فری ٹیکس زون ہونے کے باوجودٹھکیداروں سے 7فیصد ٹیکس کا مسترد کردیاتیمرگرہ میں کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن لوئر دیر کے صدر انجنئیراکرام للہ خان، جنرل سیکرٹری عمران ٹھاکور، گور نمنٹ کنٹریکٹرز حضرت شعیب، طا ہر خان، محمد ایوب خان، رحمت شعیب، سید علی خان، ودیگر کہ ٹیکس نفاذ فیصلے کے خلاف انہوں نے نے عدالت سے رجوع کیا ہے لو ئر دیر میں ضلعی حکومت کے ٹینڈر شدہ ترقیاتی منصوبوں کے فوری طور پر ورک آرڈر جاری کیا جائے،مقررین نے کہا انھوں نے کہ ملک کی تعمیر وترقی میں ٹھیکہ دار برادری کا اہم رول ہے لیکن بدقسمتی سے فنڈز کی عدم دستیابی سے ٹھیکہ دار برادری کو شدید مشکلات ہے لوئر دیر کے ٹھیکہ داروں کے 3ارب روپے بقا یاجات چلے آرہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مشکلات درپیش ہے انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹھیکہ داروں کے بقا یا جات کی فوری طور پر ادا ئیگی کی جائے اور جن ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز نہ ہو تو انہیں ٹینڈر نہ کی جائے انھوں نے ٹھیکہ دار برادری پر زور دیا ہے کہ وہ معیاری کام کیا جا ئے اور ٹینڈرز سے بیلو سسٹم کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پر گورنمنٹ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے ٹھیکہ داروں کو یونین کی جانب سے کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔