ہنگو ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،10 گرفتار ،مقدمات درج

    ہنگو ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،10 گرفتار ،مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)واپڈا ہنگو بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف رات گئے چھاپے۔10 گھریلوصارفین کو گرفتار کر کے ایف آئی ار درج کردی گئی۔ 30 30 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی۔بجلی چوروں کنڈا کلچر مافیا کے خلاف پیسکو آپریشن جاری رہے گا۔کامیاب کاروائی کے حوالے سے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈیویژنل چیرمین واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین ایس ڈی او جاوید حسین نے کہاکہ چیف ایگزیکٹو پیسکو کے پی کے کی خصوصی ہدایات پر ایکسین ہنگو فدا محمد، کے زیر نگرانی ایس ڈی اوز جاوید حسین،کامران پیسکو عملہ اور پولیس کے ہمراہ رات گئے کنڈا کلچر اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے سیدان بانڈہ،مرودخیل،خرشہ بانڈہ،گنجانو کلے اور مین بازار ایک درجن سے زائد بجلی چوری اور کنڈا لگانے کے مرتکب گھریلو صارفین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10 صارفین کو گرفتار کر لئے گئیں۔خلاف ورزی پر 30،30 ہزار روپے کے جرمانے بھی وصول کئے گئیں۔ انہوں نے کہ ایس ڈی او جاوید حسین نے کہاکہ بجلی نادہندگان سے بقایاجات کی ریکوری اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے کنڈاکلچر کے خاتمہ کوہر صورت یقینی بنانے تک پیسکو ہنگو کی جاری مہم ہنگو سٹی سمیت تمام تر فیڈرز سے ملحقہ علاقوں تک وسیع کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ بقایاجات کی ریکوری اور بجلی چوری کی روک تھام سے بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔