ملتان‘ مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

    ملتان‘ مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھو ں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے رضوان سے 97ہزار روپے اور ناصر سے 28ہزار(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

روپے چھین لئے گئے مظفرعلی نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ نشتر ہسپتال کے قریب اس نے ایک عورت اور لڑکے کو ترس کھاکر کار میں بٹھا لیا ملزمان نے کار میں بیٹھتے ہی اس پر پسٹل تان لیا اور اس سے 72ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے مظفر آباد پولیس کے علاقے سے محمد نعیم کا موٹرسائیکل، زکریا پولیس کے علاقے میں علی اعجاز سے 80ہزارروپے، شاہ رکن عالم کالونی میں ریاض سے 75ہزار روپے، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد عرفان سے 30ہزارروپے اور سید وسیم سے موبائل فون چھین لیا قطب پو ر پولیس کے علاقے سے امجد علی کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا عرفان نے قطب پور پولیس کو درخواست دی کہ اس کے ملازم جمیل نے اس کے 30ہزارروپے چوری کر لئے پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کرملزم جمیل کو گرفتار کرلیا قطب پور پولیس کے علاقے میں حفیظ کے گھر سے 64ہزار روپے مالیت کا سامان، چہلیک پولیس کے علاقے سے نامعلوم افراد نے سب انسپیکٹر شہباز احمد کا موٹرسائیکل، شاہ شمس پولیس کے علاقے سے عثمان اوردیگر نو افراد کے موبائل فون، مظفر آباد پولیس کے علاقیمیں ریاض حسین کے گھر سے ایک لاکھ 15ہزارروپے مالیت کا سامان، گلگشت پولیس کے علاقے میں عمیر خان کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان، محمد نعیم سے ایک شخص نے دھوکہ دہی سے 27ہزارروپے، نیوملتا ن پولیس کے علاقے سے جنید طارق اور شہزاد کے موٹرسائیکل اور نواز قیصر کے گھر سے 90ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے محمد ناصر کا موٹرسائیکل، لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقیسے راشد مظہر، محمد کامران، محمد اسد، جمشید کے موبائل فون، بوہڑ گیٹ پولیس کیعلاقیسے محمد حبیب اور دیگر پانچ افراد کے موبائل فون، کپ پولیس کے علاقے سے عامر کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔
نقصان