بہاولپور‘ کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا سیوریج سسٹم فلاپ‘ مکان گرنے کا خطرہ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیرہونیوالا سیوریج سسٹم زمین بوس ہوگیااینٹوں بھری ٹرالی گزرنے سے ساجد اعوان کی مین روڈ زمین میں بیٹھ گئی سیوریج لائن کے پائپ غائب گھروں کاگنداپانی سٹرکوں پرآگیا۔ تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل تحصیل میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کروڑوں روپے کی لاگت سے ساجداعوان ٹاؤن میں سیوریج کیلئے پائپ لائن (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
ڈالی گئی تھی لیکن ٹھیکیدار نے مبینہ طورپرافسران سے ملی بھگت کرکے ناقص میڑیل کااستعمال کیااورپائپ لائن کیساتھ بجری وغیرہ نہ ڈالی گئی اعلی کوالٹی کے پائپ ڈالنے کابل وصول کرکے ناقص پائپ ڈالے گئے تھے جوکہ گزشتہ روز اینٹوں سے بھری ٹرالیاں گزرنے سے پائپ لائن جگہ جگہ سے بیٹھ گئی روڈ زمین کے اندردھنس گئی سیوریج کاگنداپانی سٹرک پرآگیااردگرد آبادی سے آنیوالی سیوریج لائنیں بندہوگئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے مکینوں نے بتایاکہ سیوریج لاین اس حدتک خطرناک ہوچکی ہے کہ کسی وقت بھی ان کے مکانات بھی گرسکتے ہیں انہوں نے مزید بتایاکہ انہوں نے اپنے مکانات پرکروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں محکمہ ٹی ایم اے کی ملی بھگت اورنااہلی کے باعث ان کے مکانات گرنے کے بھی شدید خدشات پیداہوگئے ہیں اب ٹی ایم اے افسران نے نااہلی چھپانے کی خاطر ٹوٹی ہوئی پائپ لائن پرمٹی ڈال کرسیوریج لائن بندکردی ہے مکینوں نے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
سیوریج سسٹم