یوکے یونیورسٹیوں کی سب سے بڑی ایگزیبیشن کا کراچی میں انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)برٹش کاؤنسل،پاکستان میں بطور UKایگزیبیشن ٹور پاکستان کے تین بڑے شہروں میں Ukکی نامور یونیورسٹیوں کا سب سے بڑادورہ منعقد کر رہی ہے۔ 2014سے ہی یہ سالانہ ایگزیبیشنز نوجوان نسل کی توجہ کا باعث بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے کئی نوجوان یوکے میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اسٹڈی یو کے ایگزیبیشن برٹش کاؤنسل کی جانب سے ایسا اقدام ہے جو یو کے میں موجود تعلیمی مواقع کے بارے میں معلومات اور رسائی فراہم کرتا ہے۔یوکے میں اسٹڈی ان ہونہار طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور وہ ضروری تجربہ دیتی ہے جو اُن کی منتخب کردہ فیلڈ میں کامیابی کی ضمانت بنتا ہے۔گورنمنٹ اور تعلیم ہو یا ٹیکنالوجی اور Entrepreneurship ،یوکے کے سابق طلباء نے پاکستان کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔مائیکل ہولگیٹ، برٹش کاؤنسل کے ڈائریکٹر برائے سندھ اور بلوچستان نے کہا کہ:"ہم انتہائی پر مسرت ہیں کہ ہم پاکستان میں یوکے یونیورسٹیز کے سب سے بڑے اجتماع کے میزبان ہیں۔ہمارا کام پاکستان بھر میں نوجوان افراد اور ابھرتے ہوئے لیڈرز کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے۔اب پاکستانی طلباء یوکے میں مسابقتی تعلیم حاصل کرنے کے دوران پروفیشنل تجربہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔یوکے کی سب سے بہترین یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیم اور کام کرنے کا تجربہ نوجوان نسل کے لیے دنیا بھر میں کرئیرزکے زمرے میں مواقع کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔"نئے امیگریشن روٹ بین الاقوامی طلباء کویوکے میں اپنی تعلیمی ڈگری کامیابی سے حاصل کرنے کے بعد اور مزید دو سال یوکے میں رہ کر کام کرنے یا کام تلاش کرنے کا اہل بنائے گا۔کراچی کے بعد،اسٹڈی یوکے ایگزیبیشن اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرے گا۔یہ وزٹنگ یوکے یونیورسٹیز کاا جتماع ہر شہر میں ایک دن قیام کرے گا تاکہ سب کوUKمیں تعلیم حاصل کرنے اور رہائش کے لیے مختلف پروگرامز اوراسکالر شپس کے مواقع سے آگاہی فراہم کر سکیں۔یہ ایگزیبیشن،طلباء،والدین،اسٹوڈنٹ کاؤنسلرز،کرئیر ایڈوائزرز،تعلیمی ایجنٹس،کنسلٹنٹس،انسٹیٹیوشنز کے سربراہ،فیکلٹی اور تعلیمی پروفیشنلز کے لیے دن بھر جاری رہے گی تاکہ ٹور کرنے والی ان یونیورسٹیوں کے ترجمان سے ملاقات کی جا سکے اور راہنمائی حاصل کی جا سکے۔