جامعہ کراچی کے زیر اہتمام عالمی یوم غذا پر سیمینار آج ہوگا 

  جامعہ کراچی کے زیر اہتمام عالمی یوم غذا پر سیمینار آج ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی صدر ڈاکٹر شاہینہ نا ز کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام عالمی یوم غذا کے موقع پر ایک سیمینار اور فوڈ ایکسپو کا انعقاد مورخہ 16اکتوبر 2019بروز بدھ بوقت صبح 11:00بجے سے شام 5:00بجے کیا جارہا ہے، یہ پروگرام اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن  (FAO)، سندھ فوڈ اتھارٹی، کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل اور آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسویسی ایشن کے تعاون سے کیا جارہا ہے، جس میں ملک کی نامور شخصیات، فوڈ سائینٹسٹ، نیوٹریشن، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام، FAOسے منسلک افراد، فوڈ ایسوسی ایشن، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور دیگر جامعہ کے دیگر اساتذہ، طلباء اور دیگر افراد شرکت کریں گے جبکہ فوڈ فیسٹیول میں فوڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات شرکت کر رہی ہیں، اس کے علاوہ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلباء کے مابین مقابلہ Innovative food products اور Theme Poster Competitionکا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔