پی ٹی آئی کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہیں، اسلم خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسلم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی دن بدن بڑہتی ہوئی عوامی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہوگئے ہیں اور اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئے ہیں، ہمارے کارکنان کے قتل کرنے یا ان کو پریشان کر کے مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں عوام کی خدمت سے روک لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، ہم ہر حال میں عوامی خدمت کے عمل کو جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مرکزی آفس میں کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر ایم پی اے عمر عمیری اور دیگر بھی موجود تھے