"مولانا فضل الرحمان سے رابطے جاری ہیں اور اگر شیخ رشید کو یہ پتا چل گیا کہ کس کس نے رابطہ کیا ہے تو وزیر ریلوے کو نیند نہیں آئے گی"

"مولانا فضل الرحمان سے رابطے جاری ہیں اور اگر شیخ رشید کو یہ پتا چل گیا کہ کس ...

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان سے رابطے جاری ہیں اور اگر شیخ رشید کو یہ پتا چل گیا کہ کس کس نے رابطہ کیا ہے تو وزیر ریلوے کو نیند نہیں آئے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام’ بڑی بات’ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ بات چیت ابھی چل رہی ہے لیکن فردوس عاشق اعوان اور وزیر ریلوے کے بیانات سے مذاکرات کی کوششیں ناکام ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیروں کے بیانات جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں اگر حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات ہوں تو اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے،عطاالرحمان صاحب نے شیخ رشید کو چیلنج کیا ہے ، شیخ رشید انہیں کیا بتائے گا، میں کسی کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتا، ایک بندے نے نہیں، کس کس نے رابطہ کیا، اگر بتا دیا کہ مولانا صاحب سے کس کس نے رابطے لئے اور کیا کیا باتیں ہوئیں تو شیخ رشید صاحب کو رات کو نیند نہیں آئے گی ۔

پروگرام میں شریک جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عطا الرحمان نے کہا شیخ رشید بتائیں کس نے مذاکرات کے لیے رابطہ قائم کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا وقت پہلے تھا لیکن اب گزر گیا ہے۔ موجودہ حکمراں جماعت کو حکومت چلانے کا علم نہیں۔

مزید : سیاست