آئی ایم ایف پروگرام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ایم ایف

آئی ایم ایف پروگرام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈپٹی ...
آئی ایم ایف پروگرام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ایم ایف جیائن ماریہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کام شروع کیا جس سے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہورہاہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ایم ایف جیائن ماریہ نے پاکستانی معیشت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکس چینج ریٹ درست معاشی کارکردگی کی عکاسی کررہاہے،معیشت کی درستگی کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑے،سخت فیصلوں سے معیشت سست روی کاشکارہے،ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ایم ایف نے کہا کہ ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہورہاہے، معاشی ترقی کی رفتارمیں جلداضافے کاامکان ہے،جیائن ماریہ نے کہا کہ عوام کی حالت بہترکرنے کیلئے معاشی ترقی میں اضافہ ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات معیشت پرآئیں گے،عالمی سطح پربدلتی صورتحال کے برآمدات پربھی اثرات ہوں گے۔