مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے قبل ہی حکومت کیخلاف دھرنا شروع، خبرآگئی
لاہور(کرائم رپورٹر) نا بیناد افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روزبھی مال روڈ پر دھرنا دیا،مظاہرین نے مرغا بن کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا اوراپنے مطالبات کے حق میں نعر ے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نا بینا افراد نے دھرنے کے دوران رات مال روڈ پر گزاری اورمسلسل دوسرے روز بھی دھرنا دئیے رکھا۔ایک موقع پر مظاہرین نے حکومت کی بے حسی پر مرغا بن کر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہمیں ہمیشہ لالی پاپ دیا گیا، اگر ہمارے جیسے لوگ حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں تو باقی عوام کا کیاحال ہوگا۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔ نا بینا افرادکے دھرنے کی وجہ سے پولیس نے مال روڈ کے ایک حصے اور چیئرنگ کراس کی طرف آنے والے راستے بندرہے جس کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبائو رہا۔