سیوریج ، گندا پانی، کچرے اورٹرانسپورٹ کے بعد باﺅلے کتے عوام کےلئے وبال جان بن چکے ،میئر کراچی

سیوریج ، گندا پانی، کچرے اورٹرانسپورٹ کے بعد باﺅلے کتے عوام کےلئے وبال جان ...
سیوریج ، گندا پانی، کچرے اورٹرانسپورٹ کے بعد باﺅلے کتے عوام کےلئے وبال جان بن چکے ،میئر کراچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سیوریج ، گندا پانی، کچرے،ٹرانسپورٹ کے بعد باﺅلے کتے کراچی کی عوام کےلئے وبال جان بن چکے ہیں، کراچی کے ہسپتالوں میں ویکسین پہنچا دی ہے، کتے کے کاٹنے پر مریض کوعباسی شہیدہسپتال اور لانڈی ہسپتال میں پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم اور خاص طور ر کراچی کے عوام مسائل کا شکارہیں، ہماری کوشش ہے کہ جلداز جلد عوام کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے،انشااللہ ہم مل کر پاکستان کی بہتری کےلئے کام کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے مسائل ہم سب کے سامنے ہیں،شہریوں کو تما م سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے،میونسپل اداروں اور حکومت کو مل کر تمام مسائل پر قابو پانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچراٹھایاجا رہا ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،یہ کچرا اٹھانے کا معاملہ وقتی طور پر کامیابی ہے کچھ روز بعد دوبارہ صورتحال ایسی ہی ہو جائے گی،میئرکراچی نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو اختیارات دینے ہونگے،کراچی کے عوام کو صفائی کےلئے ایک مستقل نظام چاہیے۔ سیوریج ، گندا پانی، کچے،ٹرانسپورٹ کے بعد باﺅلے کتے کراچی کی عوام کےلئے وبال جان بن چکے ہیں، میئر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کے ہسپتالوں میں ویکسین پہنچا دی ہے، کتے کے کاٹنے پر مریض کوعباسی شہیدہسپتال اور لانڈی ہسپتال میں پہنچایا جائے۔
انہوں نے ہسپتالو ں میں کتے کی کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی نہ ہونے کا الزام سندھ حکومت پر لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے جس پر اسے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کو چاہیے کہ جلد سے جلد اسپتالوں میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔