احتساب عدالت کا دہرا معیار قابل مذمت ، آصف زرداری کی صحت کو کچھ ہوا تو ذمے دارتحریک انتقام کی حکومت ہوگی،شیری رحمان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کا معاملہ سنجیدہ ہے،حکومت آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانا بنا رہی ہے،ڈاکٹرزکی ہدایت کے باوجود احتساب عدالت نے ان کی درخواست رد کردی،شیری رحمان نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت کو کچھ ہوا تو ذمے دارتحریک انتقام کی حکومت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ احتساب عدالت کا دہرا معیار قابل مذمت ہے،ایک طرف ایک مخصوص طبقے کو نیب کے دائرہ کار سے بری کیا گیا،دوسری طرف آصف زرداری کو ہسپتال تک منتقل نہیں کیا جا رہا،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کا معاملہ سنجیدہ ہے،حکومت آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانا بنا رہی ہے،ڈاکٹرزکی ہدایت کے باوجود احتساب عدالت نے ان کی درخواست رد کردی،شیری رحمان نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہے، ان کو ہسپتال منتقل کیا جائے،پیپلزپارٹی کی سینٹر نے کہا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، آصف زرداری کی صحت کو کچھ ہوا تو ذمے دارتحریک انتقام کی حکومت ہوگی۔