مصباح الحق اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں ، پی سی بی نے بیان جاری کر دیا

مصباح الحق اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں ، پی سی بی نے بیان جاری ...
مصباح الحق اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں ، پی سی بی نے بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان سرفراز سمیت بعض کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوس ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید جاری کر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مصباح الحق نے کھلاڑیوں سے شکوہ کیا ہے کہ کرکٹرز مینجمنٹ کی ہدایات کے مطابق عمل کرنے سے کتراتے ہیں، کپتان سرفراز احمد کا رویہ بھی مایوس کن ہے۔کھلاڑیوں نے مصباح الحق کے بنائے گئے پلان کے مطابق ٹریننگ نہیں کی، ٹریننگ کے دوران کھلاڑی بہانے بازی کر کے جان چھڑاتے ہیں، وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل بھی ٹریننگ کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیشنل ازم کا فقدان اور ٹریننگ میں ڈسپلن کی کمی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور کوچ میں اختلاف کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہاہے کہ کھلاڑی اور کوچ ایک پیج پر ہیں ، کھلاڑی متحد اور مصباح خوش ہیں ۔

مزید :

کھیل -