وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پرتقرروتبادلے ،ڈی جی نیکٹاڈاکٹرطارق کوعہدے سے ہٹادیا گیا

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پرتقرروتبادلے ،ڈی جی نیکٹاڈاکٹرطارق کوعہدے ...
وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پرتقرروتبادلے ،ڈی جی نیکٹاڈاکٹرطارق کوعہدے سے ہٹادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاق نے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پرتقرروتبادلے کردیئے،حکومت نے ڈی جی نیکٹاڈاکٹرمحمدطارق کوعہدے سے ہٹادیا ،ان کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افتخاراحمدکو جوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوارڈویژن تعینات کردیا گیاجبکہ سیکرٹریٹ گروپ کے طحٰہ حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ،حکومت نے آڈٹ اینڈاکاؤنٹس سروس کی خدمات اوورسیزپاکستانیزڈویژن کے سپرد کردی جبکہ شیناعلی کو سینئرجوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیزڈویژن تعینات کردیاگیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔