پنجاب حکومت نے جیل میں قیدیوں کے ملاقاتیوں سے خصوصی سہولت کے عوض پیسے کمانے کا ایساطریقہ ڈھونڈ لیا کہ کوئی سوچ نہ سکتا تھا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے جیلوں میں وی آئی پی ملاقاتوں کے ذریعے پیسے کمانے کا ذریعہ ڈھونڈ لیا ہے اور اس کام کیلئے ملاقاتی شیڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں دو سے تین منزلہ ملاقاتی شیڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں بلٹ پروف شیشے اور انٹر کام لگائے جائیں گے جہاں ملاقاتی اور قیدی انٹر کام کے ذریعے آپس میں بات چیت کر سکیں گے اور اس کیلئے فیس بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔قیدی سے وی آئی پی ملاقات کیلئے دو سے پانچ ہزار روپے فیس رکھنے کی تجویز زیر غور ہے ۔