پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس ،احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کی دونوں درخواستیں مسترد کردی،عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، خواجہ برادران نے عدالتی دائرہ اختیاراوربریت کی درخواستیں دائر کی تھیں ،احتساب عدالت کے جج جسٹس جوادالحسن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کی دونوں درخواستیں مسترد کردی،عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔