نیشنل ٹی 20 کپ، خیبرپختونخواہ کا سندھ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20 کپ کے ساتویں میچ میں خیبرپختونخواہ نے سندھ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیم کی قیادت اسد شفیق کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں خرم منظور، عابد علی، سرفراز احمد، سعد علی، انور علی، سہیل خان، کاشف بھٹی، مرزا احسن جمیل، احسن علی اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ اضافیب کھلاڑیوں میں عمر بن یوسف، فواد عالم، ولید احمد اور میر حمزہ کو رکھا گیا ہے۔
خیبرپختونخواہ ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں اسرار اللہ، فخر زمان، عادل امین، افتخار احمد، خوشدل شاہ، عمر خان، محمد محسن، عمران خان جونیئر، عثمان شنواری اور جنید خان شامل ہیں جبکہ اضافی کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، مصدق احمد، محمد الیاس، زوہیب خان اور عرفان اللہ شاہ کو رکھا گیا ہے۔