حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی ،کوریج پر پولیس کا صحافیوں پربدترین تشدد،کیمرے توڑ دیئے

حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی ،کوریج پر پولیس کا صحافیوں پربدترین ...
حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی ،کوریج پر پولیس کا صحافیوں پربدترین تشدد،کیمرے توڑ دیئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتسا ب عدالت میںحمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، اہلکاروں نے صحافیوں پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی اور کیمرے بھی توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ کوریج کیلئے میڈیا کی ٹیمیں بھی موجودتھیں،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، احتساب عدالت آنے والے راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینر سے بلاک کررکھا تھااور احاطہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی پرپولیس اہلکاروںنے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا اور دھکے مارے،اس پر بات نہ بنی تو پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور صحافیوں پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی، اس موقع پر پولیس افسران بھی موجود تھے جو یہ سب کچھ دیکھتے رہے،پولیس اہلکاروں نے نجی ٹی وی کے نمائندے کا موبائل فون بھی توڑ دیااور کیمرا مین اور رپورٹر کوتھپڑ مارے ،اس پر صحافیوں نے پولیس کیخلاف احتجاج کیا اورواقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا،انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کےلئے ڈنڈا بردارفورس کو طلب کر لیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور