گرے لسٹ کا معاملہ، ایف اے ٹی ایف اپنا فیصلہ کب سنائے گی؟ اعلان ہوگیا
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان کیلئے گرے لسٹ سے نکالنے یا مزید رہنے کا فیصلہ جمعے کو سنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس کا چوتھا دور پیرس میں جاری ہے،جس میںانسدادمنی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا،ایف اے ٹی ایف اجلاس کے حوالے سے جمعہ کورپورٹ جاری کرےگا ،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ایگزی من لیونے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حتمی رپورٹ انسدادمنی لانڈرنگ کے اقدامات پرجاری ہوگی،ایگزی من لیو کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے گرے لسٹ سے نکالنے یامزیدرہنے کافیصلہ ہوگا۔