گجرات،8 منزلہ شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی ،کروڑوں مالیت کا سامان جل گیا،دم گھٹنے سے ایک بچی جاں بحق

گجرات،8 منزلہ شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی ،کروڑوں مالیت کا سامان جل گیا،دم گھٹنے ...
گجرات،8 منزلہ شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی ،کروڑوں مالیت کا سامان جل گیا،دم گھٹنے سے ایک بچی جاں بحق

  



گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات میں8منزلہ شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی سے کروڑوںروپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا ہے، پلازے میں سینکڑوں افرادمحصور تھے جبکہ دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ایک بچی دم توڑ گئی ہے، ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کاررروائیوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھمبر روڈ پر واقع8منزلہ شاپنگ سنٹر میںآگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی کے وقت شاپنگ سنٹر میں سینکڑوں افراد موجود تھے، جس پر پلازے میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے،آتشزدگی واقعہ میں پلازے میں پڑا کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے جبکہ دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 15سالہ بچی دم توڑ گئی ہے۔ پلازے میں ابھی بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران100 سے زائدخواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کو آگ بجھانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات