توہین عدالت کیس، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کےخلاف فیصلہ محفوظ

توہین عدالت کیس، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کےخلاف فیصلہ محفوظ
توہین عدالت کیس، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کےخلاف فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوط کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانا ما فیصلے کے بعد مریم نواز اور نواز شریف عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں،دونوں رہنماﺅںنے کوٹ مومن اور پنجاب ہاﺅس میں عدلیہ مخالف بیانات دیئے جوکہ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوط کر لیا۔