کچراآپ سے نہیں اٹھتا،کوئی کام نہیں ہوتا،کیاکریں گے،سندھ ہائیکورٹ کے آوارہ کتوں کی روک تھام اورویکسین کی عدم دستیابی کیس میں ریمارکس

کچراآپ سے نہیں اٹھتا،کوئی کام نہیں ہوتا،کیاکریں گے،سندھ ہائیکورٹ کے آوارہ ...
کچراآپ سے نہیں اٹھتا،کوئی کام نہیں ہوتا،کیاکریں گے،سندھ ہائیکورٹ کے آوارہ کتوں کی روک تھام اورویکسین کی عدم دستیابی کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی روک تھام اورویکسین کی عدم دستیابی کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچراآپ سے نہیں اٹھتا،کوئی کام نہیں ہوتا،کیاکریں گے،ڈی ایم سیزبننے سے اختیارات کانیا تنازعہ پیداہوگیا،عدالت نے کہا کہ ان کے پاس کتے پکڑنے کیلئے گاڑیاں ہیں نہ سٹاف،عمل کون کرے گا؟کتوں کوپکڑتوسکتے ہیں،لوگوں کاباہرنکلنا محال ہوگیاہے، اگرسیکرٹری بلدیات نہیں آناچاہتے تووارنٹ کے ذریعے بلالیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی روک تھام اورویکسین کی عدم دستیابی کیس کی سماعت ہوئی،سیکرٹری صحت عدالت پیش،سیکرٹری بلدیات کی عدم حاضری پرعدالت برہم ہو گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ویکسین نہیں،سندھ میں کیاہورہاہے؟ سیکرٹری صحت نے کہا کہ 17ہزار 837ویکسین موجود،یہ پاکستان میں کم بنتی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آوارہ کتوں کوپکڑنااہم معاملہ ہے 23 افرادکوکاٹ لیاکون ایکشن لے گا؟یہ اجلاسوں کے کام نہیں،گاڑی پکڑیں اورآوارہ کتوں کوپکڑیں،درخواست گزار نے کہا کہ کتاپکڑنے کیلئے رینجرزکوآپریشن کرناپڑا۔
عدالت نے کہا کہ کچراآپ سے نہیں اٹھتا،کوئی کام نہیں ہوتا،کیاکریں گے،ڈی ایم سیزبننے سے اختیارات کانیا تنازعہ پیداہوگیا،عدالت نے کہا کہ ان کے پاس کتے پکڑنے کیلئے گاڑیاں ہیں نہ سٹاف،عمل کون کرے گا؟کتوں کوپکڑتوسکتے ہیں،لوگوں کاباہرنکلنا محال ہوگیاہے، اگرسیکرٹری بلدیات نہیں آناچاہتے تووارنٹ کے ذریعے بلالیتے ہیں،
وکیل کے ایم سی نے کہا کہ ہمارے پاس تنخواہ دینے کے پیسے نہیں،گاڑیاں بھی نہیں،عدالت نے کہا کہ یہی صورتحال ہے توسندھ حکومت ٹاسک فورس بنائے اورکام شروع کرے،سندھ حکومت بتائے کیاڈی ایم سیزکوکتے پکڑنے کیلئے پیسے جاری کیے،بتائیں آوارہ کتوں کوکیسے پکڑیں گے،وکیل ڈی ایم سیز سنٹرل نے کہا کہ اجلاس بلایاگیاہے،کارروائی کریں گے۔