اغوابرائے تاوان کے ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت،ہائیکورٹ کا 2011میں تعینات ہوم سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹری،سیکشن افسرکیخلاف مقدمہ درج کا حکم

اغوابرائے تاوان کے ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت،ہائیکورٹ کا ...
اغوابرائے تاوان کے ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت،ہائیکورٹ کا 2011میں تعینات ہوم سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹری،سیکشن افسرکیخلاف مقدمہ درج کا حکم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے اغوابرائے تاوان کے ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پرسماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ 2011میں تعینات ہوم سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹری،سیکشن افسرکیخلاف مقدمہ درج کریں،جسٹس قاسم خان نے کہا کہ قتل کے ملزم آپ نے فرارکرادیئے اورریکارڈبھی گم کردیا،آپ کیسے سسٹم چلارہے ہیں؟عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کوفوری طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ نوٹنگ فائل کہاں ہے،ساراکچھ جعلسازی اورفراڈسے کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اغوابرائے تاوان کے ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پرسماعت ہوئی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ سرگودھاسے محمدعلی خان کوتاوان کیلئے اغواکاالزام لگایاگیا،ملزمان پراغوابرائے تاوان کامقدمہ درج ہوا،ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو 25 ، 25 سال قیدکی سزاسنائی،پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان نے محمدعلی خان کوتاوان کیلئے اغواکیا،ملزمان کو6 لاکھ تاوان اداکیاگیا،مغوی کوبرآمد کرالیاگیا،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ملزمان کودوسرے صوبے کی جیل منتقل کرنے کاریکارڈپیش کیاجائے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ریکارڈ 2011 کاتھا،مل نہیں رہا،عدالت نے کہا کہ 2011میں تعینات ہوم سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹری،سیکشن افسرکیخلاف مقدمہ درج کریں،جسٹس قاسم خان نے کہا کہ قتل کے ملزم آپ نے فرارکرادیئے اورریکارڈبھی گم کردیا،آپ کیسے سسٹم چلارہے ہیں؟عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کوفوری طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ نوٹنگ فائل کہاں ہے،ساراکچھ جعلسازی اورفراڈسے کیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور