سانحہ چونیاں کیس ،گرفتار ملزم سہیل شہزاد کا مزید14 روزہ ریمانڈ منظور

سانحہ چونیاں کیس ،گرفتار ملزم سہیل شہزاد کا مزید14 روزہ ریمانڈ منظور
سانحہ چونیاں کیس ،گرفتار ملزم سہیل شہزاد کا مزید14 روزہ ریمانڈ منظور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ چونیاں کیس میں گرفتار ملزم سہیل شہزاد کا مزید14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا ،عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ چونیاں کیس کے ملزم سہیل شہزاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداددہشتگردی عدالت میں سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا،جج نے ملزم سہیل شہزاد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے آپ کو مارا تو نہیں؟ملزم نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں مارا ،ملزم نے استدعا کی دوبارہ گزارش ہے اب بھی نہ مارا جائے،عدالت نے کہا کہ ملزم سہیل شہزادکا میڈیکل بھی کرانے کا کہاتھا،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سہیل شہزادکا میڈیکل اسی دن ہی کروا لیا گیا تھا ،عدالت نے سانحہ چونیاں کیس کے ملزم سہیل شہزاد کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا اور ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور