وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس شروع
وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کی زیرقیادت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرقیادت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔اجلاس میںوزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، وفاقی وزراءسمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے شرکاءکی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب ، دورہ ایران اور دورہ چین کے حوالے سے شرکاءکو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ملکی ، سیاسی اور معاشی مسائل سمیت مہنگائی کے مسائل پر بھی غور کیا جائےگا۔