وزیر اعظم عمران خان کل کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کل کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم عمران خان کل کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کامیاب نوجوان پروگرام کاافتتاح کریں گے،اس پروگرام کے تحت جلد از جلد قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض جبکہ پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض مل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کی ویب سائٹ تیار کر لی گئی ہے، جس کے ذریعے لوگ قرض کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کل کامیاب نوجوان پروگرام کی ویب سائٹ کا افتتاح کریں گے،30سے40 روز میں قرضوں کی فراہمی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مرکز اور صوبوں میں رابطہ بہتر کرنے کیلئے وزیراعظم آفس میں خصوصی رابطہ سیل قائم کیا گیا ہے،پروگرام مکمل طورپر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو گا جس کے تحت قرض کے حصول کیلئے تمام شرائط کا پورا کرنا لازمی ہوگا۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ قرض کے حصول کیلئے نوجوانوں کو بزنس پلان دینا پڑے گا،نادرا کی تصدیق پر تیس دنوں میں قرضہ مل سکے گا،سکیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین پر مبنی سٹیرنگ کمیٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد