ڈینگی واپس کیسے آگیا؟ عمر سیف نے تصویرشیئرکروادی

ڈینگی واپس کیسے آگیا؟ عمر سیف نے تصویرشیئرکروادی
ڈینگی واپس کیسے آگیا؟ عمر سیف نے تصویرشیئرکروادی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی مچھر کے وار شروع ہوگئے ہیں اور اس کیلئے متعلقہ محکموں نے تگ ودو بھی شروع کردی لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ ختم ہونے کے بعد یہ ڈینگی مچھر دوبارہ کیسے آگیا ؟ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سابق چیئرمین عمر سیف نے ایسی تصویر شیئرکروادی ہے کہ حکومت بھی شرمندہ ہوجائے گی ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ  ’ٹوئٹر‘ پر عمر سیف نے لکھا کہ ” ڈینگی دوبارہ کیسے آگیا؟ کسی نے پنجاب میں انسدادڈینگی مہم کی نگرانی کے دوران ڈیش بورڈ سے تصاویر شیئر کی ہیں، فیلڈ ورکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ انسداد ڈینگی کام شروع کرنے سے پہلے کی تصاویر اور کام مکمل ہونے کے بعد کی تصاویر شیئرکریں۔ ٹیکنالوجی اتنی ہی اچھی ہے ، جیسے لوگ اس کی نگرانی بھی کررہے ہوں“۔

ان کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں بذریعہ تصاویرآگاہ کیاگیا، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کام شروع کرنے سے پہلے سبزے کے بیچوں بیچ ایک چھوٹا ٹیلہ سا موجود ہے جس میں شاید کچرا بھی موجود ہے لیکن کام ختم ہونے کے بعد کی تصویر انتہائی شرمناک ہے ، اس میں واضح دیکھا جاسکتاہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی موجود ہیں، جن کی تصویر پرانگریزی میں لکھا واضح طورپر پڑھاجاسکتاہے کہ  ’مجھے آپ سے محبت ہے‘۔

عمرسیف کے اس انکشاف پر عمر بابر نے لکھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی بھی بری حالت ہے ۔ 

زاہد نے لکھا کہ کسی کو کوئی پرواہ نہیں، یہ اب ایک نئی مصیبت ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس