بابراعظم کی لاجواب شاٹ نے دیکھنے والوں کو حیران پریشان کر دیا، دیکھ کر آپ بھی دل کھول کر داد دیں گے

بابراعظم کی لاجواب شاٹ نے دیکھنے والوں کو حیران پریشان کر دیا، دیکھ کر آپ بھی ...
بابراعظم کی لاجواب شاٹ نے دیکھنے والوں کو حیران پریشان کر دیا، دیکھ کر آپ بھی دل کھول کر داد دیں گے

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بابراعظم کے کور ڈرائیور پر مارے گئے چھکے نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم اپنی ورسٹائل بلے بازی کی بدولت جانے جاتے ہیں مگر باہر جاتی ہوئی گیند کو بیک فٹ پر ہو کر کور ڈرائیو پر باﺅنڈری سے باہر پھینکنے کا ان کا یہ شاٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ بابر اعظم نے یہ بے مثال شاٹ سینٹرل پنجاب کی اننگز کے چھٹے اوور میں مارا جب فاسٹ باﺅلر انور علی گیند کرا رہے تھے۔

بابراعظم کی اس شاٹ نے سٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو تو حیران کیا ہے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے اس شاٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور شائقین کرکٹ انہیں بھرپور داد دینے میں مصروف ہیں۔

مزید : کھیل