حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ، پرویز خٹک سربراہ ہونگے

حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ، پرویز ...
حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ، پرویز خٹک سربراہ ہونگے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، وزیر دفاع کمیٹی کے سربرا ہ ہونگے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجود ہ سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کا سربراہ پرویز خٹک کوبنایا جائے گا۔ کمیٹی پرویزخٹک کی سربراہی میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرے گی ۔ اس کے علاوہ کور کمیٹی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں فوری بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی