مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کاہراول دستہ بننے کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کاہراول دستہ بننے کا اعلان کردیا
مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کاہراول دستہ بننے کا اعلان کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کوگھر بھیجنا ملک بچانے کے مترادف ہے ، ن لیگ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا ہر اول دستہ ہوگی ، اپوزیشن سے ملکر نئے انتخابات کے لئے مہم چلائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ن لیگی رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ پنجاب بچاﺅ مہم شروع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف معیشت کوتباہ کررہی ہے ، آج مہنگائی اورغربت ہے ، پنجاب بچاﺅ تحریک چلانا پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کے عوام سے انتقام لے رہی ہے ، پاکستان اندھیروں کی طرف جارہاہے ، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے عوام الگ صوبے کے نام ورغلایا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہر احتجاجی تحریک کا ہراول دستہ ہوگی ، ہم اپوزیشن جماعتوں سے مل کر نئے انتخابات کیلئے مہم چلائیں گے اور شفاف انتخابات کا انعقاد حاصل بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی برطرفی جمہوریت پر حملہ ہے ، حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے کو ئی کام نہیں کیا ، ملک اس نالائق حکومت کا مزید بوجھ نہیںاٹھا سکتا۔اس حکومت کوگھربھیجنا پاکستان بچانے کے مترادف ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی