کسانوں نے بھینسوں پر یہ زیبرہ کی طرح پینٹ کیوں کرنا شروع کردیا؟ اس کا فائدہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے

کسانوں نے بھینسوں پر یہ زیبرہ کی طرح پینٹ کیوں کرنا شروع کردیا؟ اس کا فائدہ ...
کسانوں نے بھینسوں پر یہ زیبرہ کی طرح پینٹ کیوں کرنا شروع کردیا؟ اس کا فائدہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں گائیں پالنے والے لوگوں کو ایک مسئلہ درپیش رہتا ہے اور یہ مسئلہ گائیوں کو کاٹنے والی مکھیوں کا ہے جو گائیوں کا جینا حرام کیے رکھتی ہیں۔ ان کے کاٹنے کی وجہ سے گائیں نہ ٹھیک سے کھا سکتی ہیں اور نہ سو سکتی ہیں۔ نتیجتاً ان کی مجموعی صحت اور دودھ کی پیداوار شدید متاثر ہوتی ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں گائیوں کا کاٹنے والی ان مکھیوں سے نجات دلانے کا ایسا حیران کن طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔
دی مرر کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 6گائیوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے دو کے جسم پر انہوں نے پینٹ سے زیبرے کی طرح کی سفید اور سیاہ رنگ کی دھاریاں بنا دیں۔ دو کے جسم پر صرف سیاہ رنگ کیا گیا اور دو کو ان کی اصلی حالت میں رہنے دیا گیا۔ تین تین دن بعد یہ تجربہ دوسری گائیوں پر دہرایا گیا اور نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جن گائیوں کے جسم پر زیبرے جیسی دھاریاں بنی ہوئی تھیں ان کے جسم پر 50فیصد تک کم مکھیاں بیٹھیں اور انہیں کم کاٹا۔ اس کے نتیجے میں ان کی خوراک اور نیند بہتر ہو گئی۔ ’پلوس ون‘ نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا کہ ”زیبرے کی طرح کی پٹیاں کاٹنے والی مکھیوں کو کنفیوز کر دیتی ہیں اور وہ اس گائے پر نہیں بیٹھتیں جس کے جسم پر یہ پٹیاں بنی ہوئی ہوں۔“