کرکٹر شین واٹسن کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اچانک شرمناک تصاویر نمودار، بالآخر اس کی وجہ سامنے آگئی

کرکٹر شین واٹسن کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اچانک شرمناک تصاویر نمودار، بالآخر ...
کرکٹر شین واٹسن کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اچانک شرمناک تصاویر نمودار، بالآخر اس کی وجہ سامنے آگئی

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے کچھ فربہ خواتین کی نیم برہنہ حالت میں تصاویر پوسٹ کی گئیں جن میں بعض کا مقصد موٹاپے کے شکار افراد کی تضحیک کرنا تھا اور بعض نسل پرستی پر مبنی تھیں۔ 38سالہ شین واٹسن کے اکاﺅنٹ سے یہ تصاویر پوسٹ ہوئیں تو دنیا دنگ رہ گئی۔ تاہم اب خود شین واٹسن اس معاملے پر سامنے آ گئے ہیں اور حقیقت دنیا کو بتا دی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق شین واٹسن نے دنیا سے اس معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور یہ تصاویر خود انہوں نے نہیں بلکہ ہیکرز نے پوسٹ کیں۔ گزشتہ دو ہفتوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ شین واٹسن ہیکرز کے ہتھے چڑھے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور اس سے بھی خواتین کی ایسی ہی شرمناک تصاویر پوسٹ کر دی گئی تھیں۔ہیکرز نے ان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کی پروفائل پکچر بھی تبدیل کرکے وہاں ایک نیم برہنہ خاتون کی تصویر لگا دی گئی۔ اکاﺅنٹ کا نام تبدیل کرکے Crimin.alکر دیا گیا اور بائیو میں ’FREE DA GUTS‘ لکھ دیا گیا تھا۔

مزید : کھیل