ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ،نالائق اور نااہل حکومت تمام سیاسی مخالفین کی آوازیں بند کر رہی ہے:مریم اورنگزیب

ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ،نالائق اور نااہل حکومت تمام سیاسی ...
ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ،نالائق اور نااہل حکومت تمام سیاسی مخالفین کی آوازیں بند کر رہی ہے:مریم اورنگزیب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے،نالائق اور نااہل حکومت نے تمام سیاسی مخالفین کو اغوا کیا ہوا ہے اور اُن کی آوازیں بھی بند کررہےہیں،عمران صاحب آوازین بند کرنے ے سچائی چھپ نہیں سکتی اور نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا ،سیاسی مخالفین کے خلاف کرپشن مل نہیں رہی، بوکھلائی فسطائی حکومت اب آوازیں بند کر رہی ہے آزادی اظہار رائے پرتاریخ کی بدترین پابندیاں عائد ہیں، نالائق حکومت صرف عمران نامہ چاہتی ہے.

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز سے میڈیا کو بات کرنے سے روکنے اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہمیڈیا پر تشدد اور صحافیوں سے بدسلوکی فسطائی حکومت کے خوف میں مبتلا ہونے کا ثبوت ہے، سرکاری افسران، اداروں اور میڈیا پر تشدد اور حملے کرنا عمران صاحب کی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف آپ کے الزامات جھوٹ ثابت ہورہے ہیں تو اس میں میڈیا کا کیا قصور؟عمران صاحب اپنی فسطائیت، تکبر اور جھوٹ کی سزا میڈیا کو دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی اسیران کا ہر کیس حکومت کی فسطائیت، جھوٹ اور انتقام کا آئینہ بن چکا ہے، میڈیا پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید : قومی