جے یو آئی ف سے مذاکرات کے لیے حکومت کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ ،مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز بیان بھی سامنے آگیا

جے یو آئی ف سے مذاکرات کے لیے حکومت کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ ،مولانا فضل ...
جے یو آئی ف سے مذاکرات کے لیے حکومت کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ ،مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز بیان بھی سامنے آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی سامنے آگیاہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ،حکومت سے مذاکرات سے پہلے استعفیٰ ضرور ہوگا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، وزیر دفاع پرویز خٹک کمیٹی کے سربرا ہ ہونگے۔

مزید : قومی