تحریک انصاف کے سابق اتحادی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے سابق اتحادی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں ...
تحریک انصاف کے سابق اتحادی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ 2019 میں شادی کا ارادہ تھا لیکن اس سال تو شادی ہوتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران شادی کا اعلان کروں گا اور 2020 میں سادگی سے شادی کر لوں گا۔انہوںنے کہا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوں،کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں کہ آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق اتحادی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -