احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کی لسٹیں تیار، حکومت نے نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا

احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کی لسٹیں تیار، حکومت نے نوکری سے فارغ کرنے کا ...
احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کی لسٹیں تیار، حکومت نے نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے ہسپتالوں میں احتجاج کرنے والے عملے کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہسپتالوں میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کی غنڈا گردی سے مریض پریشان ہیں، ینگ ڈاکٹرز تو خود نہیں جانتے کہ یہ چاہتے کیا ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے لسٹیں تیار کرلی ہیں احتجاج کرنے والوں کو فارغ کردیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور