نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پی پی کے سینئر رہنما کو قتل کردیا

نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پی پی کے سینئر رہنما کو قتل کردیا
نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پی پی کے سینئر رہنما کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر میاں گل کو بدھ کے روز نا معلوم مسلح افراد نے باجوڑ کے علاقے خار میں گولیاں مار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی رہنماحاجی میاں گل جان لالہ اپنے گھر جارہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے میاں گل کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب میاں گل جان کے ورثا نے ان کے نماز جنازہ کے وقت کا اعلان کردیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول پی پی رہنما کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح 10 بجے خار سکول گراﺅنڈ میں ادا کی جائے گی۔