ہرشعبے میں لوگوں کو ایک سازش کے تحت بے روز گار کیا جا رہاہے :بلاول بھٹو

ہرشعبے میں لوگوں کو ایک سازش کے تحت بے روز گار کیا جا رہاہے :بلاول بھٹو
ہرشعبے میں لوگوں کو ایک سازش کے تحت بے روز گار کیا جا رہاہے :بلاول بھٹو

  



رتو ڈیرو(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت ہر شعبے میں لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، مزید روزگار پیدا کرنے کے بجائے کہا جا رہا کہ مزید ادارے بند کریں گے،، فواد چوہدری کابیانہ ہی خان صاحب کی اصل پالیسی ہے۔ان کا کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ حکومت کو جانا پڑے گا اور حکومت کو گھر بھیجنے کے مطالبے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں لہٰذا کارکن اور عہدیدار جمعیت علمائے اسلام (ف) کا ساتھ دیں۔

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سپورٹ سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کے لیے اچھا قدم اٹھایا گیا ہے کیوں کہ جنگ ہوئی تو اس کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے۔ان کا کہنا تھا لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ ہماری حمایت کررہی ہے جس میں ہمارا مقابلہ جی ڈی اے سے ہے،پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پاکستان میں آزاد اور شفاف الیکشن ہوں، لاڑکانہ میں دھاندلی نہ ہوئی تو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں صحت سے متعلق شارٹ اورلانگ ٹرم پالیسی ترتیب دینی ہے، لوگوں کواسپتال لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کابھی بندوبست کریں گے، رتو ڈیرومیں ایچ آئی وی سینٹربنادیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ سینٹر ایک ماڈل بنے تاکہ باقی اسپتال بھی اس پر عمل کریں، ہم نے اپنے بچوں کوآگہی دینی ہے کہ ایچ آئی وی سے کیسے بچنا ہے۔

مزید : قومی