”مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مدرسے ہیں“، ارشاد بھٹی نے جے یو آئی ف کے دھمکی آمیز لہجے کی وجہ بتادی

”مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مدرسے ہیں“، ارشاد بھٹی نے جے یو آئی ف کے دھمکی ...
”مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مدرسے ہیں“، ارشاد بھٹی نے جے یو آئی ف کے دھمکی آمیز لہجے کی وجہ بتادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان کا دھمکی آمیز لہجہ اس لئے ہے کہ ان کے ساتھ مدرسے ہیں اور جس کے پاس جتنا بڑا جتھا ہے ، وہ اتنی بڑی دھمکی دے سکتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ڈنڈا بردار ملیشیا سے سلامی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم کوچھیڑنے والے گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کا یہ لہجہ اس لئے ہے کہ ان کے ساتھ مدرسے ہیں اور جس کے پاس جتنا بڑا جتھا ہے ، وہ اتنی بڑی دھمکی دے سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ مارچ ہوگایا دھرنا ، لاک ڈاﺅن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھرنا اورمارچ ہے تو ان کو پریڈ گراﺅنڈ دیا جائے لیکن اگر لاک ڈاﺅن ہے تو ان کو روکا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جوقانون کوتوڑے تو قانون کا کام ہے کہ اس کوتوڑے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد