’میں نے دونوں کو کہا کہ پاکستان جا کر کسی مارننگ شو میں گئے تو میرا مرا ہوا منہ دیکھو گے‘ ’ملکہ برطانیہ‘ کی شاہی جوڑے کو نصیحت سامنے آگئی

’میں نے دونوں کو کہا کہ پاکستان جا کر کسی مارننگ شو میں گئے تو میرا مرا ہوا ...
’میں نے دونوں کو کہا کہ پاکستان جا کر کسی مارننگ شو میں گئے تو میرا مرا ہوا منہ دیکھو گے‘ ’ملکہ برطانیہ‘ کی شاہی جوڑے کو نصیحت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ شاہی جوڑے کی پہلی بار آمد پر پاکستانی انتہائی پرجوش ہیں لیکن ایسے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس دورے کی ایسی پیروڈی کرنا شروع کردی ہے کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے۔
شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر کسی مہان پاکستانی نے ’ ملکہ برطانیہ‘ کے نام سے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنایا اور اس پر طرح طرح کے شگوفے چھوڑنا شروع کردیے۔ ایک ٹویٹ میں پاکستانی ملکہ برطانیہ نے لکھا ’ میں نے دونوں کو کہا کہ پاکستان جا کر کسی مارننگ شو میں گئے تو میرا مرا ہوا منہ دیکھو گے۔‘

ٹوئٹر@MalkaEBartania
شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی پاکستان آمد پر چھوٹی بہو میگھن مارکل کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستانی ملکہ برطانیہ نے ٹویٹ کیا کہ ’ میگھن بھی ضد کر رہی ہے کہ اب اس کو بھی اپنے گاﺅں بہالپور جانا ہے۔‘

ٹوئٹر@MalkaEBartania
کیٹ میڈلٹن کی ایک ایسی تصویر جس میں وہ قہقہہ لگا کر ہنس رہی ہیں ، شیئر کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ نے بتایا کہ ’ راستے میں سنٹورس مال دیکھنے کے بعد کیٹ خوشی سے پاگل ہوگئی۔‘

ٹوئٹر@MalkaEBartania
ملکہ برطانیہ نے ایک ٹویٹ میں پنجابی ثقافت کی بات کرتے ہوئے بتایا ’ شہزادے نے ابھی مجھے میسج کرکے بتایا ہے کہ بڑی اماں یہاں پنجاب میں ہر دوسرے بندے کو پیار سے شہزادہ کہا جاتا ہے۔‘

ٹوئٹر@MalkaEBartania
دورہ پاکستان کے دوران شہزادی کیٹ میڈلٹن کی سب سے بڑی پریشانی کا تذکرہ کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ نے لکھا ’ شہزادی کل سے میسج کر کے پوچھ رہا ہے کہ بھٹو کون ہے اور ہم سے ملا کیوں نہیں۔‘

ٹوئٹر@MalkaEBartania

مزید :

ڈیلی بائیٹس -