”عدالت نے انتظامیہ کواشارہ دیدیا ہے “، مظہر عباس نے مولانا فضل الرحمان کے لئے تشویشناک خبردیدی

”عدالت نے انتظامیہ کواشارہ دیدیا ہے “، مظہر عباس نے مولانا فضل الرحمان کے ...
”عدالت نے انتظامیہ کواشارہ دیدیا ہے “، مظہر عباس نے مولانا فضل الرحمان کے لئے تشویشناک خبردیدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم آزاد ی مارچ اوردھرنا کررہے ہیں ، عدالت نے انتظامیہ کواشارہ دیدیاہے کہ اگر انتظامیہ روک سکتی ہے تو روک لے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عدالت نے جہاں احتجاج کی اجازت دی ہے تو وہاں ریاست کوبھی اجازت دیدی ہے کہ اگر صورتحال کنٹرول سے باہر ہو تو حکومت اس کو روک سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کا ش جب جتھے بنائے جارہے تھے تو اس کوروک لیاجاتا ۔

مظہر عباس کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم آزاد ی مارچ اوردھرنا کررہے ہیں ، عدالت نے انتظامیہ کواشارہ دیدیاہے کہ اگر انتظامیہ روک سکتی ہے تو روک لے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لگ رہاہے کہ حکومت کی جانب سے مارچ کو اسلام آباد آنے سے روکنے کی کوشش کی جائیگی ، حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانا ایک اچھا عمل ہے ، یہ کمیٹی پہلے بنالینی چاہئے تھی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد