”مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وہی سلوک ہوناچاہئے جو ۔۔۔“، سینئر تجزیہ کارحسن نثار نے اہم وضاحت کردی

”مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وہی سلوک ہوناچاہئے جو ۔۔۔“، سینئر تجزیہ کارحسن ...
”مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وہی سلوک ہوناچاہئے جو ۔۔۔“، سینئر تجزیہ کارحسن نثار نے اہم وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن اگر اس حد سے آگے نہیں جاتے جن حدود سے تحریک انصاف آگے نہیں گئی تو ان کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوناچاہئے جو تحریک انصاف کے ساتھ ہوا تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی یہی حق دیا گیا تھا ،مولانا فضل الرحمن اگر اس حد سے آگے نہیں جاتے جن حدود سے تحریک انصاف آگے نہیں گئی تھی تو ان سے بھی وہی سلوک ہوناچاہئے جو تحریک انصاف کے ساتھ ہوا تھا ۔

حسن نثار کا کہناتھا کہ سیاست ،جمہوریت اورمنافقت ہے ، سکے کے دورخ ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاں تین رخ ہیں ، کسر ہی کوئی نہیں رہ گئی ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کومارچ کے لئے اسلام آباد آنے دینا چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد