”عمران خان کسی ایک وعدے پر عمل در آمد کردیں“، مولانا عبد الغفور حیدری نے بڑی پیشکش کردی

”عمران خان کسی ایک وعدے پر عمل در آمد کردیں“، مولانا عبد الغفور حیدری نے بڑی ...
”عمران خان کسی ایک وعدے پر عمل در آمد کردیں“، مولانا عبد الغفور حیدری نے بڑی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما مولاناعبد الغفور حیدر ی نے کہاہے کہ وعدے عمل در آمد کیلئے ہوتے ہیں ٹرخانے کیلئے نہیں ہوتے ، عمران خان کسی ایک وعدے پر بھی عمل در آمد کردیں تو ہم کہیں گے کہ حکومت ٹھیک جارہی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہا کہ عمران خان جب نواز شریف کے استعفے کامطالبہ کیا کرتے تھے ۔ کیا وہ مضحکہ خیز نہیں تھا جو ہمارے عمران خان کے استعفے کے مطالبے کو مضحکہ خیز کہا جارہا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کانام اس لئے تو یوٹرن خا ن نہیں رکھا گیا ، ان کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا گیا تھا لیکن فواد چودھری کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس ایک نوکری بھی نہیں ہے ۔
عبد الغفور حیدری کا کہنا تھاکہ وعدے عمل در آمد کیلئے ہوتے ہیں ٹرخانے کیلئے نہیں ہوتے ، عمران خان کسی ایک وعدے پر بھی عمل در آمد کردیں تو ہم کہیں گے کہ حکومت ٹھیک جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم ازکم وعدے ایسے کرنے چاہئے کہ جن کونبھایا جاسکے ، جھوٹ بول کر اقتدار حاصل تو کرلیا لیکن اب نبھانہیں پارہے ، کوئی ایک میگا پراجیکٹ بتادیں جواس حکومت نے شروع کیا ہو۔

مزید :

قومی -