حکومت مولانا فضل الرحمان کے بعد کن دو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ؟ وفاقی وزیرفواد چودھری نے بتادیا

حکومت مولانا فضل الرحمان کے بعد کن دو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ...
حکومت مولانا فضل الرحمان کے بعد کن دو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ؟ وفاقی وزیرفواد چودھری نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کرنے کی بات ہوئی ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن حکومت نیب کیسز میں کوئی ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ صرف چھ فیصد لوگ سرکاری ملازم ہیں اور ان کی تعداد ڈبل بھی ہوجائیگی تو پھربھی لوگوں کوملازمتیں نہیں ملیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اوردیگر سیکٹرز میں مواقع پیدا کرنے سے نوکریاں پیدا ہونگی ، ساری دنیا میں یہی کچھ ہورہاہے اور پاکستان میں بھی حالات بہتر ہورہے ہیں ۔ کارخانہ چلیں گے تو نوکریاں بھی پیداہونگی ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے دس ارب ڈالر قرضہ واپس کیاہے اوراگلے سال نوارب ڈالرقرضہ واپس کررہے ہیں۔ اپوزیشن حکومت پر تنقید ضرورکرے لیکن انتشار نہ پھیلائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے اس لئے اس کوبہتر ہونے دیں گے ۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کرنے کی بات ہوئی ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کیسز میں کوئی ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

مزید : قومی