”عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ا ونچی سفارش پر سری لنکا کے خلاف ٹیم میں شامل کیا گیا ،مصباح الحق ایسا نہیں چاہتے تھے “بڑا دعویٰ سامنے آگیا

”عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ا ونچی سفارش پر سری لنکا کے خلاف ٹیم میں شامل کیا ...
”عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ا ونچی سفارش پر سری لنکا کے خلاف ٹیم میں شامل کیا گیا ،مصباح الحق ایسا نہیں چاہتے تھے “بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ’بہت اوپر‘ کی سفارش پر ٹیم میں شامل کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نہیں چاہتے تھے کہ یہ دونوں کھیلیں ، مصباح کی ٹیم مختلف تھی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد اللہ نے انکشاف کیا کہ احمدشہزاداورعمراکمل کی شمولیت سے ٹیم میں بددلی پھیلی، مصباح پر برے اثرات پڑے، سفارش پر کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی وجہ سے پاکستان پرلے درجے کی ٹیم سے تین صفرسے ہارا۔مشاہد اللہ نے کہا کہ مصباح الحق کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے 32 لاکھ کی نوکری بچانے کیلئے دباوقبول کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’کرکٹ کے وفادار ‘ اور ’کرکٹ کے پی ایچ ڈی‘ پاکستان کرکٹ کے نقصان کے ذمے دار ہیں۔

مزید : کھیل