کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ہر قیمت پر کردار ادا کرتے رہیں گے :آرمی چیف

کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ہر قیمت پر کردار ادا کرتے رہیں گے :آرمی چیف
کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ہر قیمت پر کردار ادا کرتے رہیں گے :آرمی چیف

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر کو کبھی تنہا نہی چھوڑیں گے ،ہر قیمت پر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتا یا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوںاور پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کے موثر جواب پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی مسلسل محصور رہ کر بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی